
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر کی حدود محمد خان کالونی میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی جبکہ 2 ملزمان بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان ولد عبدالشکور (زخمی)، زوہیب ولد نیاز اور عبداللہ ولد آزاد دین کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال 2 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی اور سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔