بوٹ بیسن پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) بوٹ بیسن پولیس نے دورانِ گشت اتوار بازار، بلاک 2 کلفٹن کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کی شناخت نعمت اللہ ولد سید شریف، جہانزیب ولد غفور خان اور اعجاز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم اور 30 بور کے 2 پستول بمعہ 7 گولیاں، 6 موبائل فونز اور بغیر نمبر پلیٹ یونیک 70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے سمیت مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *