حیدرآباد مارکیٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، 50 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکل پارٹس اور سرکاری اداروں کا بھاری مال برآمد، 3 ملزمان گرفتار ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری اور دیگر سرکاری اداروں کے چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں تھانہ مارکیٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر منیر احمد عباسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں کے چوری شدہ پارٹس کی خرید و فروخت اور سہولت کاری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا
پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر دھرم شالا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام محمد پرویز، محمد فیصل اور محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا
ملزمان بڑے پیمانے پر موٹر سائیکل چوری کے سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کی سہولت کاری کرتے تھے اور چوری شدہ سامان ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلوں کے پارٹس سے بھرے کٹے/بیگز برآمد کیے، جبکہ واپڈا کی تقریباً 11 لاکھ واٹ کی تاروں کے ٹکڑے، کالے رنگ کی کیبل وائر اور ریلوے کا قیمتی سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد شدہ پارٹس شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کے ہیں۔ ملزمان کے مطابق یہ سامان ایسے جرائم پیشہ افراد سے خریدا جاتا تھا جو موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہوتے ہیں
مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 95/2026 بجرم دفعات 413، 414 اور 34 تعزیراتِ پاکستان درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
حیدرآباد پولیس کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے
