لاہور (ڈویژنل بیورو چیف)
شہید انجمن محمد رومان ساجد کے خون کی سرخی سے آزادی فلسطین کا سورج طلوع ہوگا ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ ہفت روزہ درس افکار امام حسن کے سلسلے میں شہید محمد رومان ساجد کانفرنس سے علامہ غلام عباس قادری ملک شاہد علی اکبر علی چوہان ودیگر کا خطاب تفصیلات کے مطابق امام حسن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہفت روزہ درس افکار امام حسن علیہ السّلام کے سلسلے میں شان حضرت محمد رومان ساجد شہید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کانفرنس مرکزی سیکرٹریٹ امام حسن کونسل پاکستان بالمقابل گلی نمبر 08 ملتانی کالونی بازار باغبانپورہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین و گدی نشین دربار عالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکار رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ صاحبزادہ پیر ناصر عباس نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام کے شہید محمد رومان ساجد کے لہو کی سرخی سے آزادی فلسطین کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا آزادی فلسطین کے احتجاجی کیمپ اسلام آباد میں رومان ساجد نے شہادت کا مرتبہ پاکر ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطینیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں 28 مئی 1998 کو پاکستان کے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بننے پر جشن منانے والی فلسطینی آج اپنے پاکستانی بھائیوں کی راہیں دیکھ رہے ہیں لیکن پاکستانی قوم کو سرحدوں کی حدود نے بے بس کرکے رکھ دیا ہے ایک دن آئے گا کہ پوری دنیا کے مسلمان اپنے ممالک کی سرحدی حدود سے بالا تر ہوکر فلسطین پہنچیں گے اور فلسطین آزاد ہوگا