


کھاریاں (شاہد بیگ سے)تحصیل کھاریاں کی معزز شخصیات کا چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر کا دورہ
خدمتِ انسانیت کو زبردست خراجِ تحسین
تحصیل کھاریاں کی معزز شخصیات علامہ ڈاکٹر نوید اقبال
ملک کلیم اسلم محمد اکرم بٹ، سید عابد حسین، حاجی محمد حنیف، مسعود، چوہدری اقبال، صوبیدار عبدالعزیز، نسیم، ملک شہباز، باؤ محمد یاسین، ماسٹر عبدالغفار، چوہدری ظفر اقبال اور محمد ارشد نے چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کیا،
اس موقع پر مرحوم غلام احمد کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جن کی خدمات آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔
معروف سماجی و کاروباری شخصیت ملک کلیم اسلم نے اپنے خطاب میں کہا:
یہ ادارہ صرف علاج گاہ نہیں بلکہ سفید پوش مریضوں کی عزتِ نفس کا محافظ ہے… اصل ہیرو وہ لوگ ہیں جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کی پوری فیملی اس عظیم مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
صدرِ تقریب علامہ نوید اقبال نے کہا
خدمتِ خلق ہی اصل عبادت ہے، اور جو کام یہاں ہو رہا ہے وہ کسی جہاد سے کم نہیں۔
انہوں نے راجہ محمد یونس اور ملک تنویر کو مردِ مجاہد قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر قائم مقام صدر راجہ محمد التماس خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ جنرل سیکرٹری چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے ادارے کی کارکردگی اور خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
مہمانوں کو ادارے کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے دیکھا کہ کس طرح مریضوں کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھتے ہوئے انہیں مفت ڈائیلائسز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ ادارہ صرف ایک سنٹر نہیں بلکہ امید، ہمدردی اور انسانیت کا روشن چراغ ہے۔
آئیے ہم سب بھی اس نیکی کے سفر میں شامل ہوں… کیونکہ کسی ایک زندگی کو سہارا دینا پوری انسانیت کی خدمت کے برابر ہے۔
