رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے سنار کی دکانوں میں نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ
گرفتار ملزمان گینگ میں ایک خاتون بھی شامل ہے جوکہ قبل از بھی اسی نوعیت کے مقدمہ میں گرفتار ہوچکی ہے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ملزمان نے مورخہ 12 اپریل 2024 کو پاکستان بازار مارکیٹ میں واقع الرحمٰن جیولرز کے تالے کاٹ کر چوری کی واردات کی تھی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 167/2024 بجرم دفعہ 457/380/34 ت پ تھانہ پاکستان بازار میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے موقع واردات کے اطراف سے CCTV فوٹیج حاصل کرکے 01 ملزم کو شناخت کیا۔ جسے موجود تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایس ایچ او پاکستان بازار نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے 01 خاتون سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے گولڈ/سونے کی 10 انگوٹھیاں، 27 لونگ، 10 لاکٹ، 09 بالیاں، 17 بندے، 05 چوڑی ٹاپس، 01 کنڈی اور 01 پیچ برآمد کرلیا گیا۔
برآمدہ طلائی زیوارات کی مالیت تقریباً 12 لاکھ روپے سے زائد ہے جوکہ سنار کی دکانوں سے چوری کیئے گئے ہیں۔
ملزمان و ملزمہ کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں جمیل ولد غلام نبی اور حیدر علی ولد حبیب اور ملزمہ سمیرہ زوجہ حبیب الرحمن شامل ہیں۔