بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور , کمشنر IRD باسط عزیز خان مورخہ 27-05-2024 بروز سوموار وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام”انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت واپڈا کمپلیکس چشتیاں میں مختلف وفاقی محکموں کے خلاف دائر کئے گئے کیسز کی سماعت کریں گے۔ اور کھلی کچہری لگاییں گے۔
میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کمشنر صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیۓ کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اور اسکے علاوہ عوام کے پرزور اصرار پر 1بجے دن نادرا دفتر ڈاہرنوالہ کا انسپیکشن وزٹ کرینگے، تاکہ نادرا دفتر کی عوام کو دی گئی سہولیات کو چیک کر سکیں اور عوام کی شکایات دور کرنے کے لئے مناسب سہولیات کی فراہمی کے لئے تفصیلی رپورٹ عزت مآب وفاقی محتسب کو پیش کرینگے تاکہ بروقت عوام کو تمام ناکافی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
مزید براں کمشنر IRD باسط عزیز خان نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے- اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے سائلین کو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے۔