ٹنڈو محمد خان:
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غوث محمد پٹھان اور پریس ٹنڈومحمدخان کلب کے صدر و ڈویژنل ایکریڈیٹیشن کارڈ کمیٹی کے رکن غلام نبی کیریو نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس میں ایکریڈیٹیشن کارڈ کے حصول کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام درخواستوں کو باریک بینی سے جانچا اور ہر درخواست کو مقررہ ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق پرکھا۔ جانچ پڑتال کے دوران درخواستوں کے ساتھ منسلک دستاویزات، متعلقہ اداروں کی تصدیق اور دیگر ضروری تقاضوں کا بھی بغور معائنہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس عمل کا مقصد ایکریڈیٹیشن کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا اور صرف اہل، مستحق اور پیشہ ور صحافیوں کو ہی ایکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرنا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ موصول ہونے والی 20 درخواستوں میں سے 18 درخواستیں ہر لحاظ سے مکمل اور درست پائی گئیں، جنہیں باقاعدہ طور پر منظوری کے لیے سفارش کر دیا گیا، جبکہ باقی درخواستوں کے حوالے سے متعلقہ درخواست دہندگان کو ضروری رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی درخواستیں قواعد کے مطابق مکمل کر سکیں۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹر پریس کلب ٹندو محمد خان مظفر رند، جوائنٹ سیکرٹری محمد عامر جان، انفارمیشن سیکرٹریساحل ایاز ،کیمرامین شکیل بالادی سمیت دیگر ہمراہ تھے.

