حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار, بھاری مقدار میں کچی شراب، چرس سمیت جوے کا سامان برآمد
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز و ڈیلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں بھاری مقدار میں شراب اور چرس پولیس تحویل میں لے لی گئی
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیاز احمد پنہور کی بمعہ اسٹاف کارروائی
بی سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر یونٹ نمبر 10 لطیف آباد گاؤں نائیچانی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان بنام غلام محمد ملاح، بابو ملاح اور محمد بچل ماچھی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سلمان عرف سلو اور بابو کوہلی موقع سے فرار ہوگئے
پولیس کارروائی کے نتیجے میں موقع سے مختلف ڈرم و کین میں 260 لیٹر کچی شراب پولیس تحویل میں لے کر گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف 86/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید جلبانی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر عبدالمجید مغل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 12 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 43/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی بمعہ اسٹاف کارروائی
پھلیلی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سلمان عرف شیدو کو 9 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا
دوسری کارروائی میں منشیات سپلائر یعقوب مکرانی بلوچ کو 1 کلو 6 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی شاہد سولنگی 1 کلو 13 گرام چرس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 70/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس اور مقدمہ کرائم نمبر 71/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے
*چیک پوسٹ نسیم نگر*
انچارچ انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو کی بمعہ اسٹاف کارروائی
نسیم نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفاقت قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3,500 روپے کیش، تاش کے پتے اور آکڑا پرچیاں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 160/2026 زیر دفعہ 5 جوا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
