
کراچی:(رپورٹ: محمد حسین سومرو) امشب تھانہ سول لائن اور تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں آپریشن کیا گیا۔ ایس ڈی پی او کلِفٹن اور ایس ڈی پی او فرئیر کی نگرانی میں تھانہ سول لائن، فرئیر، بوٹ بیسن اور کلفٹن کے ایس ایچ اوز نے اپنی نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کیے گئے اور ہوٹلز، دکانوں اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ 70 سے زائد افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا، جن میں سے 3 افراد مشکوک حرکات پر دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیے گئے۔ شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔
یہ آپریشن ضلع میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے باقاعدگی سے کیے جا رہے ہیں۔
