
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ آج کا آپریشن تھانہ سول لائنز کی حدود میں ایس ڈی پی او فریئر کی نگرانی میں کیا گیا۔
آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کر کے گھروں، ہوٹلز، چائے خانوں اور عارضی رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ مشکوک افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔
مشکوک حرکات پر 3 افراد کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لے کر تصدیق کا عمل جاری ہے۔ یہ آپریشنز ایس ایس پی ساؤتھ کے احکامات پر روزانہ کیے جا رہے ہیں۔
