
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فروٹ کے درمیان چھپا کر چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے ٹرک سے 1200 کلو چھالیہ (100 بوریاں) برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا شہزور ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان گل محمد اور کشمیر خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
