
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ عزیز آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلشن شمیم بلاک 08، یاسین آباد قبرستان کے عقب میں مقابلے کے بعد ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم نور ولد محمد منصور کے قبضے سے 30 بور پستول، موبائل فون، پرس اور 70cc موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
