
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) درخشاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل (سپر اسٹار 70) پر سوار تھے اور کاغذات پیش نہ کر سکے۔ سی پی ایل سی چیک پر موٹر سائیکل تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی نکلی (مقدمہ نمبر 381/2026 بجرم 397/34 تعزیراتِ پاکستان)۔
گرفتار ملزمان کی شناخت کامران، سنول اور زاہد کے ناموں سے ہوئی۔ دورانِ تفتیش انہوں نے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا۔ مسروقہ موٹر سائیکل (AAM-0823) تحویل میں لے کر ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی کورنگی کے حوالے کر دیا گیا۔
