
کھاریاں (شاہد بیگ سے) اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کی قیادت میں ایک بڑی کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا پیٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا گیا،
ذرائع کے مطابق کارروائی رات 11:30 بجے الغنی پٹرول پمپ پر شروع کی گئی جو مسلسل صبح 6:00 بجے تک جاری رہی۔ یہ آپریشن بغیر کسی تعطل کے مکمل کیا گیا اور اسے ضلع گجرات کی تاریخ کی اہم ترین کارروائیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کو خفیہ طور پر زیرِ زمین ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا جبکہ موقع پر کھڑے آئل ٹینکرز میں بھی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران تقریباً 6 لاکھ لیٹر ڈیزل اور 1 لاکھ 20 ہزار لیٹر پیٹرول برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 35 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کا عمل شامل ہے۔
