
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) شاہراہِ نور جہاں کے قریب دارالسرور، شادمان ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ ملزم کی CCTV فوٹیج میں لیاقت آباد سے 125 موٹر سائیکل چھیننے کا ثبوت بھی سامنے آیا ہے۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔
ملزم کی شناخت محمد رضوان ولد محمد دلشاد کے طور پر ہوئی ہے، جو متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔ پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں وہ ہلاک ہوا۔ موقع سے پستول، موبائل، والٹ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ نمبر 195/2022 سے لے کر 570/2024 تک مختلف تھانوں میں درج ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
