
کراچی 🙁 رپورٹ محمد حسین سومرو) کراچی سارے شہر میں ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور سی پی ایل سی کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ مہم جاری ہے۔ بغیر نمبر پلیٹ، چھپی ہوئی یا غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور ضبطی عمل میں لایا جا رہا ہے۔
ضبط شدہ گاڑیاں مقررہ اصولوں کے مطابق درست نمبر پلیٹس لگانے کے بعد واپس کی جائیں گی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے موقع پر لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور مستند نمبر پلیٹس کا استعمال یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ کے سفر میں ہم سفر — کراچی ٹریفک پولیس
