
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچر کی زیر صدارت آج ایس ایس پی آفس میں حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی
وفد کی قیادت چیئرمین عبدالرحمان راجپوت کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں سینئر وائس چیئرمین جہانگیر برکت، وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ، سیٹھ آفتاب عالم، ایگزیکٹو ممبران محمود راجپوت، محمد شعیب سومرو اور ضیاءالدین قریشی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے سائٹ ایریا میں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ حیدرآباد بشمول سائٹ ایریا کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سائٹ ایریا میں پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے اور صنعتکاروں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ مزید تاجروں کے باہمی تعاون سے سائٹ ایریا کو سیف سٹی سرویلنس سسٹم کے تحت لایا جائے گا، جس کے لیے علاقے بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جو چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے سائٹ ایریا میں کام کرنے والے تمام کاروباری ادارے حکومت سندھ کے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق جاری کردہ اوقات کار کی پابندی کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آئندہ 15 سے 30 دن کے اندر ایک فالو اپ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
حیدرآباد پولیس ایس پی ہیڈکوارٹر زین بلوچ کی نگرانی میں، سائٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی تاکہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے جلد ہی حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر کے دورے کا بھی اعلان کیا اور وفد کے تعاون کو سراہا۔
*
