سرگودھا پل گیارہ کوائری پہاڑی چک نمبر 113جنوبی میں ٹھیکیدار کے ساتھ ملی بھگت کرکے پتھر چوری اور کرپشن کے الزام میں اسپیشل سیکرٹری ایریگیشن شاہدزمان لک کا پہاڑی پر وزٹ ایس ڈی ایریگیشن محمد اختر اور سب انجینئر خالد محمود کو پیڈا ایکٹ کے تحت 90دن کے معطل کرکے انکوائری لگادی۔محکمہ ایریگیشن کے نگرانی میں پہاڑی 113جنوبی سے نہروں دریا کے کناروں پر بولڈر پتھر سپلائی کیا جاتا ہے مذکورہ ٹھیکیدار اور محکمہ مائنز ایریگیشن کے متعلقہ افسران نے ساز باز کرکے پرائیویٹ کریشر وپلانٹ پر پتھر فروخت کرنا شروع کررکھا تھا۔جس کی شکایت پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
