پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا بلاضرب گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سمن آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 1 ملزم زخمی حالت میں دوسرا بلاضرب گرفتار کر لیا گیا ۔ اطلاع کے مطابق
کچا پکا روڈ، ڈی ٹی پٹی کے قریب گجر نالہ، بلاک 18 فیڈرل بی ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم امجد علی ولد رحمت علی دائیں ٹانگ پر زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ علیم رضا ولد کلیم رضا کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم سے 30 بور پستول، چیمبر میں لوڈ 1 راؤنڈ، 3 زندہ راؤنڈز اور 4 موبائل فونز، جبکہ دوسرے ملزم سے 3 موبائل فونز برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *