










سرگودھا پل گیارہ تھانہ عطاء شہید کے علاقہ چک نمبر 115جنوبی میں ارشد گجر کی تین سالہ بیٹی ریحا کی سالگرہ پر 8پونڈ کا کیک کھانے سےچک نمبر 111جنوبی پل گیارہ کے دس افراد سمیت چالیس کے قریب لوگوں کی حالت خراب اور فوڈ پوائزنگ ہوگئی۔تقریب چوہدری نزیر گجر کے ڈیرہ پر تھی اور نواحی چک 46جنوبی نجی بیکری سے سالگرہ کاکیک منگوایا گیا جسے کھاتے ہی چار درجن سے زائد افراد کو الٹیاں آنا شروع ہوگئیں اور انہیں فوری طبی امداد کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زہریلا کیک کھانے سے متاثر ہونے والوں میں بچے خواتین اور بڑے بھی شامل ہیں جن میں شیر علی اللہ دتہ عمران مانی دعافاطمہ مرتضی’ بہادر علی میرافاطمہ عثمان کلثوم نواب لاریب نزیر احمد ندیم تنویر حیدر علی اریبہ ممتاز بی بی بابر علی ودیگر سمیت 10کے قریب فیملیزشامل تھیں۔وقوعہ کے بعد محکمہ فوڈاتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بیکری کو سیل کرکے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے۔جبکہ چالیس ہزارسے زیادہ جرمانہ بھی عائد کیا۔متاثرین نے کاروائی کے لیےپولیس تھانہ عطاشہید میں بیکری مالک کے خلاف درخواست جمع کروادی ہے۔واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگوں میں بے چینی اور غم وغصہ پایا جارہا ہے۔اور انہوں نے وزیراعلی’ پنجاب ڈی سی سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پر قابو پایا جاسکے
