حیدرآباد(بیورو رپورٹ)ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کے زیر صدارت پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع حیدرآباد کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، برانچز کے سربراہان اور ہیڈ محرران نے شرکت کی اجلاس کے دوران منشیات گٹکا مین پوری اور دیگر سماجی جرائم کے خلاف جاری حالیہ کریک ڈاؤن کا تفصیلی جائزہ لیا گیاایس ایس پی حیدرآباد نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ ان کارروائیوں کو مزید تیز مؤثر اور مربوط بنایا جائے تاکہ جرائم کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے علاوہ ازیں لسٹڈ منشیات فروشوں میں شامل مفرور اور روپوش ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گئے اور متعلقہ افسران پر واضح کیا گیا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں تمام پولیس موبائلز کو پابند کیا گیا کہ وہ اینٹی رائٹ سامان لازمی طور پر اپنے ساتھ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے
مزید برآں ٹنڈو جام کے علاقے میں نئی مددگار ون فائیو سروس کے آغاز کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر پولیس معاونت فراہم کی جا سکےایس ایس پی حیدرآباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں
