سماجی جرائم،منشیات مین پوری گٹکا ودیگر خلاف خصوصی مہم: ھفتہ بھر کی کارکردگی رپورٹ۔ جرائم کے خاتمے کی جانب مضبوط پیش رفت*
عدل و امان کے قیام اور معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے عزم کے ساتھ، ضلعی پولیس حیدرآباد نے ھفتہ بھر کے دوران سماجی جرائم اور منشیات فروش عناصر کے خلاف حالیہ مہم میں بھرپور اور نتیجہ خیز کارروائیاں عمل میں لائیں۔ یہ مہم قانون کی بالا دستی اور عوام کے تحفظ کے عہد کی عملی تصویر ہے۔
📊 مجموعی کارکردگی (16 اپریل تا 22 اپریل 2026):
▪️ *کل مقدمات درج* : 175
▪️ گرفتار ملزمان: 239
📌 تفصیلی کاروائیاں:
*🔹 منشیات و شراب کے خلاف کارروائیاں*
▪️ مقدمات: 51
▪️ گرفتار افراد: 64
▪️ برآمدگی:
آئس، چرس (11 کلو 588 گرام)،
شراب کی بوتلیں، پنٹس اور نِب،
کچی شراب (1025 لیٹر)
🔹 *مین پوری / گٹکا* کے خلاف کریک ڈاؤن
▪️ مقدمات: 110
▪️ گرفتار افراد: 137
▪️ برآمدگی:
مین پوری اور گٹکا کے ہزاروں ساشے،
155 بوریاں،
کل وزن: 7,398 کلوگرام
🔹 *غیر قانونی اسلحہ* کے خلاف کارروائی
▪️ مقدمات: 8
▪️ گرفتار افراد: 8
▪️ برآمدگی:
8 پسٹلز، 16 گولیاں،
1 کار، 1 شہزور، 1 موٹر سائیکل
*🔹 جوا کے خلاف کارروائیاں*
▪️ مقدمات: 4
▪️ گرفتار افراد: 30
▪️ برآمدگی:
28,790 روپے نقد،
تاش کے پتے
🔹 *انکاؤنٹرز*
▪️ 2 خطرناک ملزمان ہلاک
📢ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس حیدرآباد اپنے فرائض کو نہایت دیانت اور عزم کے ساتھ ادا کر رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
