
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) سندھ بھر کی جیلوں میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم. اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کے وفد نے انسپیکٹریٹ جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس کراچی کا دورا۔ انسپیکٹر جنرل سندھ پرزنس اینڈ کریکشن سروس جناب فدا حسین مستوئی سے ملاقات۔
جیلوں میں سکیورٹی نظام کو مؤثر بنانے، نگرانی کے عمل کو شفاف بنانے اور نظم و نسق کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اے آئی بیسڈ سی سی ٹی وی نگرانی نظام کے نفاذ کے حوالے سے اہم تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
اس اقدام کا مقصد جیلوں میں سکیورٹی میں اضافہ، واقعہ جاتی نگرانی میں بہتری، ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط بنانا اور قیدیوں و عملے کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ہے۔
ڈیجیٹل نظام، جدید نگرانی اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات سندھ کی جیلوں کو جدید، محفوظ اور مؤثر نظام کی جانب لے جا رہی ہیں۔
