پولیس کی کامیاب کارروائی، تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد

کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فہد خان ولد حبیب خان، دانیال انور ولد محمد انور اور سلمان علی ولد سلیم شاہ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، دو پستول میگزین بمعہ راؤنڈز اور تین موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 45/2026، 46/2025 اور 47/2026 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *