حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 20 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں شراب، گٹکے، مین پوری، جوے کا سامان برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*چیک پوسٹ سیری*
انچارج سب انسپیکٹر شوکت علی درس بمہ اسٹاف نے الگ الگ کارروائیوں میں ملزمان محمد رحیم یوسفزئی اور شاہد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم موہن میگھواڑ اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 1,330 روپے کیش، 104 تاش کے پتے اور آکڑا پرچیاں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 176/2026 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس، 294 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کاروائی میں ملزمان نعمان عرف ارمان اور شاہزیب کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان یوسف اور سلیم ملاح موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 600 عدد تیار شدہ مین آف اور 10 کلو خام مال مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 177/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
ایک اور کاروائی میں ملزمان ظہور میرجٹ اور وکی داد برفت کو گرفتار کرلیا جبکہ ارشاد عرف لیمہ اور انجم الدین موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 800 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 178/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
جبکہ مقدمہ کرائم نمبر 108/2026 زیر دفعہ 5A جوا آرڈیننس اور 294B تعزیرات پاکستان میں اشتہاری ملزم یوسف عرف مچھر پٹھان کو گرفتار کرلیا
*تھانہ جی او آر*
ایس ایچ انسپیکٹر مظہر علی سومرو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون مین پوری سپلائر فاطمہ عرف بھورو اوڈھ کو گرفتار کرکے ملزمہ کے قبضے سے 112 عدد تیار شدہ مین پوری اور بھاری مقدار میں خام مال مین پوری برآمد ہونے پر ملزمہ کے خلاف کرائم نمبر 44/2026 زیر دفعہ 3,4,6,8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ راہوکی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر نور شہباز رند بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر شیراز علی کھوسو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 61/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی کے دوران گٹکے کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے سپلائر محمد عمران یوسفزئی کو 140 پیکٹ گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کی زیر استعمال کار نمبر ALT-195 برنگ سفید پولیس تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 62/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید عرف جمی گجر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 93/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 85/2026 میں مطلوب ملزم محمد بخش عرف مامون مگسی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے ساتھی گل جمالی اور غلام رسول موقع سے فرار ہوگئے گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 30 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 100/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہتڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر غلام فاروق راہیپوٹو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر چیتن ٹھاکر کو گرفتار کرکے شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنادی، گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 عدد شراب کی بوتلیں اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والے سوزوکی کیری نمبر CU-320، برنگ سفید پولیس تحویل میں لیکر کرائم نمبر 131/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
مزید کارروائی میں ملزمان محمد سلیم شاہ اور راشد کھوسو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 20 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 132/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر ایاز علی بگھیو بمہ اسٹاف نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری فروشوں بنام ملک اشتیاق احمد اور ساول شورو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 100/100 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 174,175/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
*تھانہ قاسم آباد*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر مظفر خالدی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں نعمان علی راجپوت کو 5 عدد اور عبدالرشید برڑو کو 4 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 212/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش بنام ناظم عرف منڈا خاصخیلی کو گرفتار کرکے ملزم قبضے سے 50 عدد تیار شدہ مین پوری اور خام مال مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 76/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش حنیف عرف جلالی بابا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 200 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 65/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
