تھانہ گلبہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبہار پولیس نے دورانِ گشت 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم عبید عرف مائیکل ولد اسلم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرا ملزم امین ولد سلیم بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 5 زندہ راؤنڈ، ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *