ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے منصور نگر اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے انجام دیا۔
آپریشن کا مقصد امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *