
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبرگ پولیس نے دورانِ پٹرولنگ ندی کنارے، رحمان آباد، بلاک 5، ایف بی ایریا میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حنیف ولد عبداللطیف اور محمد فہد ولد خالد کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول (ایک 9 ایم ایم اور ایک 30 بور)، 4 زندہ راؤنڈز، ایک موبائل فون، 2 پرس، ایک لیڈیز قومی شناختی کارڈ، نقد رقم اور سپر پاور 70 موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور مزید تفتیش جاری ہے۔