

ورلڈ پریس فری ڈم ڈے کے موقع پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس نے احتجاجی مظاہرہ کیا , مظاہرین نے آزادی اظہار پر پابندیوں اور قدغن کے خلاف مستقل جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور جبری برطرفیوں اور صحافیوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی۔
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ایچ یو جے کے سینئر نائب صدر فیض کھوسو کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر وہ اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ قلم اور کیمرے کے ذریعے مظلوموں کی آواز بنتے رہیں گے اور حق و سچ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور اس پر کسی بھی قسم کی قدغن ناقابل قبول ہے۔مظاہرین نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل، عدم تحفظ اور دباو¿ کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور آزادی اظہارِ رائے کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔ مظاہرے میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے نائب صدر و حیدرآباد پریس کلب کے صدر جنید خانزادہ، ایچ یو جے کے جنرل سیکریٹری علی حمزہ، حیدرآباد پریس کلب کے فنانس سیکرٹری اکرم شاہد، سابق صدور محمد حسین خان، عبداﷲ شیخ، ایچ یو جے کے سابق صدر آفتاب میمن، عباس علی، ریاست ناغڑ ، اخلاق احمد، محمد وقاص ، عظمت اﷲ کنبھار، ارشد جبار قریشی، ثاقب کبر، نسیم خان ، شکیل پٹھان، عدنان زئی، امتیاز آرائیں، ہارون آرائیں، محمد حسن، علی شیخ ، راحیل شیخ ، آصف شیخ ، مانی پٹھان ، وارث بن اعظم ، طارق امام ، قاضی شکیل ، نیاز ملاح ، مشرف حسینی، امتیاز کھوسو ، عبدالخالق ، شاہ زیب شیخ ، سردار شیخ ، عمران علی ، عمران مشتاق ، یاسر کورائی ، دانش پیرزادہ و دیگر نے شرکت کی
