حیدرآباد(بیورو رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ پاکستان کے صوبائی میڈیا ترجمان سلیمان سروری ایڈوکیٹ نے عالمی یوم صحافت پر اپنے ایک بیان میں فلسطین کمشیر سمیت دنیا بھر میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور دنیا کو ظلم و بربریت کے متعلق حقائق دکھانے کی پاداش میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے صحافیوں کو خراخ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ بلا کسی خوف صرف اور صرف حق اور سچ دکھانے اور صحیح معنوں میں صحافت کا حق ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں تک قربان کرنے والے ایسے صحافی دنیا بھر کے لئے رول ماڈل ہیں ہم آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان سمیت دنیا بھر کی صحافی برادری سے امید کرتے ہیں کہ وہ بلاخوف و خطر اور بغیر کسی مصلحت پسندی کے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے قلم سے حق گوئی کی روایت کا تقویت دیں گے پاکستان میں صحافت کو آئین شکن حکمرانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے صحافتی حلقوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر جس طرح ریاستی مشینری کے ذریعے مداخلت کی جاتی ہے اور سچ دکھانے سے روکا جاتا ہے وہ بنیادی حقوق اور آئین پاکستان کی بدترین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے صحافی کیمرہ مینز و فوٹوگرافرز ظالم حکمرانوں کے ہر غیر آئینی و غیر قانونی اقدام کو پیروں تلے روند کر اپنے قلم اور کیمرے سے مظلوم کی آواز بنیں گے

