
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ درخشاں پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئےاسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پستول بمعہ 03 راؤنڈز برآمد کیے گئے
ملزمان کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبر KNV-3500، ہونڈا 125 کو بھی تحویلِ پولیس میں لے لیا گیا
برآمد موٹر سائیکل تھانہ درخشاں میں درج مقدمہ FIR نمبر 25/2026 بجرم 381-A PPC کی مسروقہ شدہ جائیداد ہے
گرفتار ملزمان کے نام سلمان عرف سونو ولد عارف اور زیشان ولد شوکت ہیں
گرفتار دونوں ملزمان ریپیٹ آفینڈرز کی فہرست میں شامل اور تھانہ درخشاں کو مطلوب تھے
دورانِ تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں
ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
