حیدرآباد: ڈپٹی کمشنر زین العابدین کی ہدایت پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم، عوام کو بڑا ریلیف
حیدرآباد شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کی خصوصی ہدایات پر یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد ڈویژن (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام فتح چوک پر ایک شاندار اور منظم ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کیا گیا، جہاں شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا گیا۔
یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر لالا علی بخش پٹھان نے کہا کہ ادارہ بانیِ مرحوم سید فہیم الدین (گولڈ میڈلسٹ) کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہر مشکل وقت میں عوام کی خدمت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
بانیِ مرحوم کے فرزند سید رحیم الدین نے اپنے پیغام میں کہا:
“یہ کیمپ ہمارے والد مرحوم کے انسانیت دوست وژن کی عملی تعبیر ہے، ہم ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔”
🔥 حیدرآباد گرمی میں ٹھنڈی راحت! فتح چوک پر قائم اس کیمپ میں شہریوں کو برف جیسے ٹھنڈے پانی اور تازہ شربت سے فوری ریلیف دیا گیا—شدید گرمی میں یہ اقدام عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں!
مزید برآں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لطیف آباد میڈم شیزا فاطمہ کی جانب سے اس فلاحی اقدام کو سراہا گیا،
اس کیمپ میں خدمات سرانجام دینے والوں میں مرکزی جوائنٹ سیکریٹری شاہد شیخ، یوتھ کے کوآرڈینیٹر سید ایوب شاہ، سٹی کے سینیئر وائس چیئرمین زاہد پرویز خان
اور یوتھ کے ممبر مبارک صدیقی سمیت دیگر رضاکار شامل تھے، جنہوں نے دن بھر محنت کرتے ہوئے عوام کی خدمت کی اور یہ ثابت کیا کہ یوتھ ویلفیئر سوسائٹی واحد NGO ہے جو ہر حال میں انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش رہتی ہے۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
