حیدرآباد ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد طارق حسن نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ہراسمینٹ کے باعث طالبات خود کشی کرنے پر مجبور ہیں وزیر اعلی سندھ اس کا نوٹس لیں وہ مھران یونیورسٹی جامشورو میں پروفیسر کے ہاتھوں ہراسمینٹ کا شکار ہونے والی طالبہ سوبھ خاصخیلی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پر سندھ کے صدر نیاز حسین خاصخیلی اور نائب صدر چودھری مظہر الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے حسن طارق نے کہاکہ سوبھ خاصخیلی سندھ کی بیٹی ہے جنہیں مہران یونیورسٹی کا پروفیسر ہراساں کررہا ہے اس واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائ جائے اور سخت سزا دی جائے ق لیگ سندھ کے سرائ نیاز حسین خاصخیلی نے کہاکہ طالبہ سوبھ خاصخیلی کو مہران یونیورسٹی کا پروفیسر ( ک) ہراساں کررہا ہے جس کی یونیورسٹی انتظامیہ کو تحقیقات کرنی چائیے اور ہراسمینٹ میں ملوث پروفیسر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے طالبات کو تحفظ فراہم کرنا چائیے تاکہ ایک طرف یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول خراب ہونے سے بچایا جائے اور دوسری طرف بدنامی کا باعث بننے والے پروفیسر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے
حیدرآباد ( ) نیو سبزی منڈی ہالہ ناکہ میں پولیس تحفظ فراہم کرنے کے بجائے بھتہ خوری میں ملوث ہوگئ چوکی انچارج کی من مانیاں بیوپاری عتاب کا شکار کاروبار کرنا محال ہوگیا پولیس کی بھتہ خوری سے تحفظ فراہم کیا جائے یہ مطالبہ سبزی منڈی کے بیوپاری عبیداللہ سولنگی نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راشد ابڑو کشمیر سولنگی علی گدی اور دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے عبید اللہ سولنگی نے کہاکہ تین روز قبل چوکی انچارج صدام حسین نے ان کی دکان پر چڑھائی کرکے ان کے بیٹے سیف اللہ سولنگی اور مزدور بابر چانڈیو کو زبردستی اپنے ساتھ لیجاکر چوکی میں بند کرکے حبس بے جا میں رکھا اور بھتہ نہ دینے پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی چوکی انچارج نے جھوٹے مقدمات کئیے ہیں جو عدالت میں جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ان کا کہنا تھاکہ نیو سبزی منڈی ہالہ ناکہ میں پولیس اور بھتہ خوروں کا راج ہے چھوٹے بڑے تاجروں سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیوپاریوں کا کاروبار کرنا محال ہوگیا ہے انہوں آئ جی سندھ ڈی آئ جی ایس ایس پی حیدرآباد سمیت اعلی حکام سے اپیل کی کہ نیو سبزی منڈی ہالہ ناکہ حیدرآباد کے بیوپاریوں کو بھتہ خور چوکی انچارج صدام میمن پولیس اور بھتہ خوروں سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ سبزی منڈی کے بیوپاری بلاخوف اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں
