
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس نے کامیاب کارروائی کی اور منشیات فروشی میں ملوث عادی ملزم گرفتار کر لیا
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم سردار داؤد خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 22 گرام آئس اور 6 گرام کرسٹل برآمد کرلی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 64/2026 بجرم دفعہ 6/9-B سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دورانِ تفتیش ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا۔ ملزم اس سے قبل بھی منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ ڈاکس میں سی این ایس ایکٹ اور سندھ آرمز ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔
پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
