نوشہروفیروز. رانا ندیم انجم ۔۔۔۔۔۔
محکمہ صحت سندھ نرسز کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں (پطرس خان)
*محکمہ صحت سندھ حالات کی سنگینی کا نوٹس لے اگر نرسز کے مسائل حل نہ ہوے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا (سید شاہد اقبال)*
*محکمہ صحت سندھ کے افسران ہوش کے ناخن لیں صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے (عمران رفیق چوہان)*
ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ* نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محکمہ صحت سندھ طویل عرصے سے نرسز کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے نرسز کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں مگر محکمہ صحت سندھ کے افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے آگر محکمہ صحت سندھ کے افسران نے اپنا رویہ نہ بدلا تو سندھ بھر کی نرسز اپنے حقوق کے حصول کیلئے کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کریں گی
*صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ سید شاہد اقبال* نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کی فہرست متعدد بار محکمہ صحت میں جمع کروائیں مگر محکمہ صحت سندھ نرسز کے مسائل کو حل کرنے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں۔محکمہ صحت سندھ فور ٹئیر فارمولے پر مکمل عملدرآمد نہیں کر رہا اس موقع پر *جنرل سیکریٹری عطاء حسین راجپر* نے مزید کہا کہ سندھ کی نرسز اس وقت مایوسی کا شکار ہو چکی ہیں طویل عرصے سے پروموشن کا سلسلہ جاری نہیں ہو سکا نرسز اسی گریڈ میں ریٹائر ہو رہی ہیں جس گریڈ میں وہ اپائنٹمنٹ ہوئی تھیں
اس وقت سندھ کی آبادی کڑوروں میں پہنچ چکی ہیں مگر بد قسمتی سے سندھ میں نرسز کی تعداد صرف 4 ہزار ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے
*چیرمین پطرس خان* نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم احتجاج کا راستہ اختیار کریں ہم ایک بار پھر سندھ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور نرسز کے بنیادی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کریں ۔ صوبائی انفارمیشن سیکریٹری عمران رفیق چوہان نے کہاکہ ہم پر امن اسٹاف ہیں اور صرف اپنے حقوق کیلئے اپنے مطالبات سامنے رکھ رہے ہیں ہم متعدد بار اپنے مسائل اپنے مطالبات سومنے رکھ چکے اب ہمارے پاس احتجاج ہی دوسراراستہ ہے اگر ہمارے ساتھ انصاف نا ہواتو دوسری صورت میں نرسز اپنے حقوق کے حصول کیلئے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی