
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ فرئیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو عادی موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے تھانہ صدر سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KTG-8881، ہنڈا 125، سرخ رنگ برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان ولد عبدالمجید اور سرفراز ولد مقصود کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے AVLC حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
