
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) سچل پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم صہیب ولد رحمان علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی سہراب گوٹھ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
ملزم نے 48 گھنٹے قبل پنجاب بس اڈے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں منصور احمد جاں بحق جبکہ ان کا بھائی راشد علی زخمی ہوا۔
پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور موبائل فون برآمد ہوا۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
