
سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کے خلاف متاثرہ امیدواروں کا علامہ داد پوٹو لائبریری سے ایس پی ایس سی آفس تک مارچ و دھرنا۔ ریلی میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے متاثرہ امیدواروں سمیت مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما اور وکلا بڑی تعداد میں شریک، امیدواروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر ایس پی ایس سی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی،دھرنے میں سندھو نواز گھانگھرو، حمزہ علی چانڈیو، روشن برڑو، ثمر جتوئی، مجید سیال، بدر چنہ دیگر رہنما شریک، سندھو نواز گھانگھرو اپنی ایک سالہ بیٹی سبیتا کے ہمراہ دھرنے میں پہنچیں، مشترکہ مقابلے کا امتحان 2024 میں میرٹ کی پامالی کر کے نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، سی سی ای 2024 کا جاری کردہ نتیجہ کسی بھی صورت قبول نہیں، امیدوار،ہمیں فیل کر کے اپنے لوگوں کو نوازا گیا ہے، جو سراسر ناانصافی ہے۔
