
کھاریاں (شاہد بیگ سے)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے ساتھ ملکر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سراے عالمگیر کا دورہ کیا۔اس موقع پر وہ وارڈز میں گئے اور مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی کے متعلق دریافت کیا جس پر مریضوں نے بتایا کہ انھیں تمام ادویات بلکل مفت ملتی ہیں۔ انھوں نے لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں پر انھیں ہسپتال میں کیے جانے والے مختلف ٹیسٹوں کے متعلق بتایا گیا۔آخر میں وہ ایکس رے ڈیپارٹمنٹ گئے جہاں انھیں ضلع میں موجود جدید ترین “ڈی آر سسٹم ایکسرے مشینوں “کا معائنہ کروایا گیا۔