
بے نظیر آباد : ( رپوٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، مفرور ملزمان، منشیات فروشوں اور چوری شدہ سامان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
تھانہ قاضی احمد پولیس کی تین کامیاب کاروائیاں۔
1۔پہلی کاروائی میں تھانہ قاضی احمد پولیس نے قتل کے مقدمہ CR-369/2025 دفعہ 302 PPC میں مطلوب مفرور ملزم ریاض ولد اللہ وریو کھوسو کو گاؤں حسو کھوسو سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد پستول 30 بور بمعہ 3 گولیاں برآمد کیں۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 11/2026 بجرم 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ قاضی احمد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
2۔ دوسری کارروائی میں تھانہ قاضی احمد پولیس نے دورانِ گشت ایکٹو کرمنل وحید علی ولد نبی بخش کوریجو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 14/2026 بجرم 398، 401 PPC تھانہ قاضی احمد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
3۔ تیسری کاروائی میں تھانہ قاضی احمد پولیس نے گٹکا/ماوا فروش محمد طارق کھوسو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 7 بوریاں (تقریباً 350 پیکٹ گٹکا مین پوری و تاج پلس) اور ایک عدد کار کرولا برآمد کی۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 13/2026 بجرم 4،5،8 گٹکا/ماوا ایکٹ 2019 تھانہ قاضی احمد میں مقدمہ درج کیا گیا۔
تھانہ دوڑ پولیس کی دو کاروائیاں
4۔ پہلی کارروائی میں تھانہ دوڑ پولیس نے قتل کے مقدمہ نمبر 127/2025 دفعہ 302/34 PPC میں مطلوب ملزم گل حسن ولد محمد اسماعیل کھوسو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ میگزین اور 2 عدد گولیاں (30 بور) برآمد کیں۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 07/2026 بجرم 24/25-A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ دوڑ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
5۔ دوسری کارروائی میں تھانہ دوڑ پولیس نے منشیات فروش بگن ولد بشیر احمد کلہوڑو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چرس برآمد کی۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 06/2026 بجرم 9(i)(3) CNSA تھانہ دوڑ میں مقدمہ درج کیا گیا۔
6۔ تعلقہ نواب شاہ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محسن علی ولد منٹھار علی سکنہ حقانی کالونی نواب شاہ کو 530 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ جبکہ اس کا ساتھی جنید ولد محمد قابل مگسی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ایک عدد مہران کار سلور رنگ بغیر نمبر پلیٹ کو مشکوک سمجھتے ہوئے دفعہ 550 Cr.P.C کے تحت تحویل میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 04/2026 بجرم 9(i)(3)B CNSA درج کیا گیا۔
7۔ تھانہ بی سیکشن نواب شاہ پولیس نے سکریپ ڈیلر شاکر کی دکان پر چھاپہ مار کر چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پرزے اور دیگر لوہے کا سامان برآمد کیا اور ملزم ذاکر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف FIR نمبر 22/2026 بجرم 379، 411 PPC تھانہ بی سیکشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ضلع پولیس شہید بینظیر آباد کی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع کو جرائم و منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
