
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 5، محبوب شہید پولیس چوکی کے قریب پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت دانیال ولد سہیل مرزا اور محمد آصف ولد منظور کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 02 غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، 01 موبائل فون، 02 عدد والٹ اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی ہونڈا 125 موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
