ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار

ٹنڈو جام پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایت پر ٹنڈو جام حیدرآباد پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی

*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او ٹنڈو جام بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر بنام عرفان عرف منا راجپوت ساکن المدینہ کالونی ٹنڈو جام کو گرفتار کرلیا

پولیس کارروائی تالپر پھاٹک کے قریب خفیہ انفارمیشن پر عمل میں لائی گئی
گرفتار منشیات ڈیلر کے قبضے سے برآمد 5070 گرام چرس پولیس تحویل میں لے لی گئی

ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم اس قبل بھی *20*  سے زائد  منشیات و دیگر مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف کرائم نمبر 116/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *