انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی مختلف کارروائیاں

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایت پر مطلوب و مفرور ملزمان گرفتار جبکہ مغویہ/گمشدہ خاتون بازیاب کر لی گئی۔
تفتیشی ٹیم تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن نے مقدمہ نمبر 823/26، دفعہ 496A/34 ت پ میں مغویہ/گمشدہ مسمات ثانیہ زوجہ کامران کو بازیاب کیا۔
اسی تھانے کی مزید کارروائیوں میں مقدمہ نمبر 1002/26، دفعہ 147/148/149/504/506 ت پ میں نامزد ملزم امام بخش ولد واحد بخش اور مقدمہ نمبر 1445/25، دفعہ 201/202/114/109/34 ت پ میں مفرور ملزم اویس ولد نثار گل کو گرفتار کیا گیا۔
تفتیشی ٹیم تھانہ شرافی گوٹھ نے مقدمہ نمبر 212/26، دفعہ 395 ت پ میں ملوث ملزم سردار ایوب ولد واحد بخش جبکہ مقدمہ نمبر 284/25، دفعہ 489-F ت پ میں مفرور ملزم محمد اریب ولد محمد مشتاق کو گرفتار کیا۔
بازیاب خاتون کو بیان کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *