ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے سیکیورٹی انتظامات

رپورٹ محمد حسین پرمار
*ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔*

اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ضلعی ایس ایس پیز، فقہ جعفریہ کے علماء کرام، مجالس/جلوس آرگنائزر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شریک علماء اور منتظمین جلوس و دیگر عہدیداران نے سابقہ سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سمیت پولیس کے تعاون کو سراہا اور مزید بہتری کی سفارشات پیش کیں جنہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بغور سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

علماء اور منتظمین جلوس/مجالس نے انٹری پوائنٹس، جلوس کے پرمٹ، روڈوں کی استرکاری، انکروچمنٹ، ٹریفک کی روانی اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق مسائل پیش کئے جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان مسائل کو حل کیا جائے۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایات جاری کیں کہ جلوس/مجالس کی NOC اور پرمٹ کو قابل عمل بنانے کو یقینی بنایا جائے جبکہ سیکیورٹی پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔ دہشت گردی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور علماء کرام کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

شہر میں امن و امان اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مربوط اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

کراچی پولیس چیف نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *