حیدرآباد(بیورو رپورٹ) سنی رابطہ کونسل ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام خلیفہ سوئم داماد رسول سیدنا عثمان غنی کے یوم شہادت پر مدح صحابہ جلوس نکالا گیا جو اللّٰہ والا چوک ہیرآباد سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جلوس کی قیادت سنی رابطہ کونسل کے ضلعی امیر عبدالرزاق خان ودیگر رہنماؤں مفتی سعید احمد قدوسی علامہ عبدالصمد حیدری محمد اللّٰہ قریشی شاہد غوری شبیر احمد کامران میمن آصف غنی راجپوت محرم دین فاروقی عبدالوہاب سولنگی غنی الرحمان اور محب اللہ نے کی شرکاء نے نعروں کے ذریعہ حضرت عثمان غنی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ حضرت عثمان غنی کا دور خلافت اسلامی اور ملی تاریخ کا روشن اور سنہری باب ہے موجودہ دور کے فتنوں اور اخلاقی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو سیرت عثمان غنی سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے حکومت جس طرح قومی اور سیاسی شخصیات کے ایام وفات یا اہم مواقع پر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کرتی ہے اسی طرح خلفائے راشدین کے ایام شہادت و وفات کو بھی سرکاری سطح پر منائے اور ان مواقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ نئی نسل کو ان عظیم ہستیوں کی خدمات اور کردار سے آگاہ کیا جاسکے اختتام پر ملکی استحکام سلامتی اتحاد امت مسلمہ تحفظ ناموس صحابہ اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
Posted inکراچی