محمودایڈووکیٹ آف خونی چک کی زیرِ سرپرستی باقاعدہ وکالت کی عملی پریکٹس کا آغاز کر دیا

کھاریاں (شاہد بیگ سے) سابق صدر کھاریاں پریس کلب حاجی عبدالروف کے صاحبزادے عمر رؤف نے معروف ماہر قانون اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں چوہدری ساجد محمودایڈووکیٹ آف خونی چک کی زیرِ سرپرستی باقاعدہ وکالت کی عملی پریکٹس کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر سابق صدر کھاریاں بار ایسوسی ایشن چوہدری محبوب علی ڈھولہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جنہوں نے عمر رؤف کو قانونی میدان میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔
تقریب میں صحافی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق صدر حاجی عبدالرؤف اختر وزیر، چوہدری ارشد گجر۔حافظ محمد عمران خلجی، ڈاکٹر عمر بھٹی، علی اکبر۔ راجہ سفیر ۔حضر خیام طاہر رشید زمان احسن سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمر رؤف اپنی محنت، قابلیت اور سینئر وکلاء کی رہنمائی میں قانونی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کریں گے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *