سی سی ای 2026 اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ

سی سی ای 2026 اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ

حیدرآباد، 6 جون )، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار لطیف آباد و قاسم آباد کے ہمراہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے رکن ڈاکٹر قاضی شاہد پرویز کی معاونت کرتے ہوئے پبلک اسکول حیدرآباد میں سی سی ای 2026 اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد اور نگرانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

امتحان میں تقریباً 11 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مرکز میں سیکیورٹی، انتظامی امور اور امتحانی عمل کی نگرانی کرتے ہوئے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر سخت سیکیورٹی، مؤثر نگرانی اور بہترین انتظامات فراہم کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ امیدواروں کو پرامن، منصفانہ اور سازگار امتحانی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *