حیدرآباد باپ کی فریاد پر نشے کے عادی بیٹے کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار

حیدرآباد باپ کی فریاد پر نشے کے عادی بیٹے کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار*

*ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات پر تھانہ سخی پیر کی حدود میں باپ کی فریاد پر نشے کے عادی بیٹے کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

*تھانہ سخی پیر*

تھانہ سخی پیر کی حدود قائدآباد لیاقت کالونی میں نشے کے عادی بیٹے کو نشہ کرنے سے روکنے اور نشے کے لیے پیسوں کے مطالبے سے منع کرنے پر ملزم نے چھری اٹھا کر اپنے باپ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

سخی پیر پولیس نے فریادی باپ رانا فرید حسین راجپوت کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 87/2026 زیر دفعات 506/2 اور 504 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے ملزم (بیٹے) محمد زین کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اسے معزز عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *