*حیدرآباد: 07 جون 2026*
*
*پنیاری پولیس کی کارروائی، سرگرم موٹر سائیکل لفٹر گروہ کا کارندہ گرفتار، سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں
*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ متحرک کارروائی
پنیاری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر مہران گراؤنڈ پریٹ آباد سے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم گروہ کے کارندے بنام زیشان راجپوت کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے
گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے مورخہ 2026-06-03 کو تھانہ حدود ایکسپو سینٹر نورانی بستی سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل HCN-6930، انجن نمبر 077408، چیچز نمبر AEA-075866 میکر سپر اسٹار برآمد کرلی جس کا مقدمہ کرائم نمبر 120/2026 زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ پنیاری میں درج ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے دیگر وارداتوں میں چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کیے گئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہے
گرفتار ملزم زیشان راجپوت کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 125/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں